الماعون

۱۰۷ · ۷ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۱۷

سورہ الماعون قرآنِ کریم کی ۱۰۷ویں سورت ہے اور اس میں ۷ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ

کیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟

فَذَٰلِكَ ٱلَّذِى يَدُعُّ ٱلْيَتِيمَ

یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.

وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ

اور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا.

فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ

ان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے.

ٱلَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ

جو اپنی نماز سے غافل ہیں.

ٱلَّذِينَ هُمْ يُرَآءُونَ

جو ریاکاری کرتے ہیں.

وَيَمْنَعُونَ ٱلْمَاعُونَ

اور برتنے کی چیز روکتے ہیں.

قريشالكوثر

شروع سے آخر تک سنیں · الماعون

0:00