الفلق
سورہ الفلق قرآنِ کریم کی ۱۱۳ویں سورت ہے اور اس میں ۵ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔
عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ
آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ
اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.
وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّـٰثَـٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ
اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.
شروع سے آخر تک سنیں · الفلق
0:00