المعارج
سورہ المعارج قرآنِ کریم کی ۷۰ویں سورت ہے اور اس میں ۴۴ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔
عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy
سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے والا ہے.
لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ
کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے والا نہیں.
مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ
اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں والا ہے.
تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے.
فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
پس تو اچھی طرح صبر کر.
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا
بیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں.
وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا
اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں.
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ
جس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا۔
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ
اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے.
وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا.
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ
(حالانکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے ، گناهگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو.
وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو.
وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ
اور اپنے کنبے کو جو اسے پناه دیتا تھا.
وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دلا دے.
كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
(مگر) ہرگز یہ نہ ہوگا، یقیناً وه شعلہ والی (آگ) ہے.
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ
جو منھ اور سر کی کھال کھینچ لانے والی ہے.
تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
وه ہر اس شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منھ موڑتا ہے.
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ
اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے.
۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
بیشک انسان بڑے کچے دل والا بنایا گیا ہے.
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا
جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑبڑا اٹھتا ہے.
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.
إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ
مگر وه نمازی.
ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ
جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.
وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
اور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.
لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.
وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں.
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ
اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاظت کرتے ہیں.
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
ہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں.
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ
اب جو کوئی اس کے علاوه (راه) ڈھونڈے گا توایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے.
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ
اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں.
وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں.
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں.
أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَمُونَ
یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے.
فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
پس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں.
عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
دائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..
أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟
كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
(ایسا) ہرگز نہ ہوگا ۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں.
فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ
پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں.
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
اس پر کہ ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں.
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے.
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وه کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں.
خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی ، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.
شروع سے آخر تک سنیں · المعارج
0:00