العلق

۹۶ · ۱۹ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۱

سورہ العلق قرآنِ کریم کی ۹۶ویں سورت ہے اور اس میں ۱۹ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

ٱقْرَأْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ

پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا.

خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِنْ عَلَقٍ

جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا.

ٱقْرَأْ وَرَبُّكَ ٱلْأَكْرَمُ

تو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم والا ہے.

ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلْقَلَمِ

جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.

عَلَّمَ ٱلْإِنسَـٰنَ مَا لَمْ يَعْلَمْ

جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا.

كَلَّآ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لَيَطْغَىٰٓ

سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.

أَن رَّءَاهُ ٱسْتَغْنَىٰٓ

اس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے.

إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجْعَىٰٓ

یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے.

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يَنْهَىٰ

عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰٓ

(بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے.

أَرَءَيْتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلْهُدَىٰٓ

بھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو.

أَوْ أَمَرَ بِٱلتَّقْوَىٰٓ

یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.

أَرَءَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ

بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو.

أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ

کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے.

كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًۢا بِٱلنَّاصِيَةِ

نَاصِيَةٍ كَـٰذِبَةٍ خَاطِئَةٍ

یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے.

فَلْيَدْعُ نَادِيَهُۥ

یہ اپنی مجلس والوں کو بلالے.

سَنَدْعُ ٱلزَّبَانِيَةَ

ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے.

كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَٱسْجُدْ وَٱقْتَرِب ۩

خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا۔

التينالقدر

شروع سے آخر تک سنیں · العلق

0:00