التين

۹۵ · ۸ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۲۸

سورہ التين قرآنِ کریم کی ۹۵ویں سورت ہے اور اس میں ۸ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ

قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی.

وَطُورِ سِينِينَ

اور طور سِینِین کی.

وَهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ

اور اس امن والے شہر کی.

لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ

یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا.

ثُمَّ رَدَدْنَـٰهُ أَسْفَلَ سَـٰفِلِينَ

پھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا.

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

لیکن جو لوگ ایمان لائے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا.

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ

پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آماده کرتی ہے.

أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَـٰكِمِينَ

کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے.

الشرحالعلق

شروع سے آخر تک سنیں · التين

0:00