الشرح
سورہ الشرح قرآنِ کریم کی ۹۴ویں سورت ہے اور اس میں ۸ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔
عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا.
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ
اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا.
ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ
جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی.
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
اور ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا.
فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا
پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے.
إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا
بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے.
فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ
پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر.
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب
اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا.
شروع سے آخر تک سنیں · الشرح
0:00