الضحى

۹۳ · ۱۱ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۱۱

سورہ الضحى قرآنِ کریم کی ۹۳ویں سورت ہے اور اس میں ۱۱ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

وَٱلضُّحَىٰ

قسم ہے چاشت کے وقت کی.

وَٱلَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ

اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.

وَلَلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ ٱلْأُولَىٰ

یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰٓ

تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.

أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَـَٔاوَىٰ

کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.

وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدَىٰ

اور تجھے راه بھولا پا کر ہدایت نہیں دی.

وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَأَغْنَىٰ

اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟

فَأَمَّا ٱلْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ

پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.

وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنْهَرْ

اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.

وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ

اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.

الليلالشرح

شروع سے آخر تک سنیں · الضحى

0:00