الزلزلة

۹۹ · ۸ آیات · مدنی · ترتیبِ نزول ۹۳

سورہ الزلزلة قرآنِ کریم کی ۹۹ویں سورت ہے اور اس میں ۸ آیات ہیں؛ یہ مدنی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا

جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی.

وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا

اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی.

وَقَالَ ٱلْإِنسَـٰنُ مَا لَهَا

انسان کہنے لگے گا کہ اسے کیا ہوگیا؟

يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا

اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کردے گی.

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ ٱلنَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا۟ أَعْمَـٰلَهُمْ

اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں.

فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُۥ

پس جس نے ذره برابر نیکی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.

وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُۥ

اور جس نے ذره برابر برائی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.

البينةالعاديات

شروع سے آخر تک سنیں · الزلزلة

0:00