العاديات

۱۰۰ · ۱۱ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۱۴

سورہ العاديات قرآنِ کریم کی ۱۰۰ویں سورت ہے اور اس میں ۱۱ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

وَٱلْعَـٰدِيَـٰتِ ضَبْحًا

ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم!

فَٱلْمُورِيَـٰتِ قَدْحًا

پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم!

فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًا

پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم.

فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًا

پس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں

فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا

پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں.

إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌ

یقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے.

وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ

اور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے.

وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ

یہ مال کی محنت میں بھی بڑا سخت ہے.

۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ

کیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا.

وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ

اور سینوں کی پوشیده باتیں ظاہر کر دی جائیں گی.

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌۢ

بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا.

الزلزلةالقارعة

شروع سے آخر تک سنیں · العاديات

0:00