الانشقاق

۸۴ · ۲۵ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۸۳

سورہ الانشقاق قرآنِ کریم کی ۸۴ویں سورت ہے اور اس میں ۲۵ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ

جب آسمان پھٹ جائے گا.

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور اسی کے لائق وه ہے.

وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ

اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ

اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور اسی کے لائق وه ہے.

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَـٰقِيهِ

اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے والا ہے.

فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ

تو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا

اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا

اور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.

وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ

ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.

فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا

تو وه موت کو بلانے لگے گا.

وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا

اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.

إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا

یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.

إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ

اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.

بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا

کیوں نہیں ، حالانکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.

فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ

مجھے شفق کی قسم ! اور رات کی!

وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ

اور اس کی جمع کرده چیزوں کی قسم.

وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ

اور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ

یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے.

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩

اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.

بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ

بلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.

وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ

اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.

فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.

إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ

ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے والا اجر ہے.

المطففينالبروج

شروع سے آخر تک سنیں · الانشقاق

0:00