البروج
سورہ البروج قرآنِ کریم کی ۸۵ویں سورت ہے اور اس میں ۲۲ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔
عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ
برجوں والے آسمان کی قسم!
وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ
وعده کیے ہوئے دن کی قسم!
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم!
قُتِلَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأُخْدُودِ
(کہ) خندقوں والے ہلاک کیے گئے.
ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ
وه ایک آگ تھی ایندھن والی.
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ
جب کہ وه لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے.
وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ
اور مسلمانوں کے ساتھ جو کر رہے تھے اس کو اپنے سامنے دیکھ رہے تھے.
وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ
یہ لوگ ان مسلمانوں (کے کسی اور گناه کا) بدلہ نہیں لے رہے تھے، سوائے اس کے کہ وه اللہ غالب لائق حمد کی ذات پر ایمان لائے تھے.
ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
جس کے لئے آسمان وزمین کا ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہرچیز کو دیکھ رہا ہے.
إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ
بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے.
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ
بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے بہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے.
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے.
إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا.
وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ
وه بڑا بخشش کرنے والا اور بہت محبت کرنے والا ہے.
ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ
عرش کا مالک عظمت والا ہے.
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ
جو چاہے اسے کر گزرنے والا ہے.
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ
تجھے لشکروں کی خبر بھی ملی ہے؟
فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ
(یعنی) فرعون اور ثمود کی.
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ
(کچھ نہیں) بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں.
وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ
اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے.
بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ
بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان والا.
فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ
لوح محفوظ میں (لکھا ہوا).
شروع سے آخر تک سنیں · البروج
0:00