الطارق

۸۶ · ۱۷ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۳۶

سورہ الطارق قرآنِ کریم کی ۸۶ویں سورت ہے اور اس میں ۱۷ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ

قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی.

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ

تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟

ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ

وه روشن ستاره ہے.

إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ

کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.

فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَـٰنُ مِمَّ خُلِقَ

انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے.

خُلِقَ مِن مَّآءٍ دَافِقٍ

وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے.

يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ

جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے.

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌ

بیشک وه اسے پھیر لانے پر یقیناً قدرت رکھنے والا ہے.

يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ

جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی.

فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ

تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار.

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ

بارش والے آسمان کی قسم!

وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ

اور پھٹنے والی زمین کی قسم!

إِنَّهُۥ لَقَوْلٌ فَصْلٌ

بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے والا کلام ہے.

وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ

یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں.

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا

البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں.

وَأَكِيدُ كَيْدًا

اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں.

فَمَهِّلِ ٱلْكَـٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا

تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.

البروجالأعلى

شروع سے آخر تک سنیں · الطارق

0:00