الأعلى

۸۷ · ۱۹ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۸

سورہ الأعلى قرآنِ کریم کی ۸۷ویں سورت ہے اور اس میں ۱۹ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى

اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر.

ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ

جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا.

وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی.

وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ

اور جس نے تازه گھاس پیدا کی.

فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ

پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاه کوڑا کر دیا.

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ

ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بھولے گا.

إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ

مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ظاہر اور پوشیده کو جانتا ہے.

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ

ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے.

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ

تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائده دے.

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ

ڈرنے والا تو نصیحت لے گا.

وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى

(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا.

ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ

جو بڑی آگ میں جائے گا.

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ

جہاں پھر نہ وه مرے گا نہ جئےگا ، (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا).

قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ

بیشک اس نے فلاح پالی جو پاک ہوگیا.

وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ

اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا.

بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا

لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.

وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ

اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے.

إِنَّ هَـٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ

یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں.

صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ

(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں.

الطارقالغاشية

شروع سے آخر تک سنیں · الأعلى

0:00