البلد
سورہ البلد قرآنِ کریم کی ۹۰ویں سورت ہے اور اس میں ۲۰ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔
عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy
لَآ أُقْسِمُ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ
میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں.
وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ
اور آپ اس شہر میں مقیم ہیں.
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
اور (قسم ہے) انسانی باپ اور اولاد کی.
لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ فِى كَبَدٍ
یقیناً ہم نے انسان کو (بڑی) مشقت میں پیدا کیا ہے.
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں ہی نہیں؟
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے تو بہت کچھ مال خرچ کر ڈالا.
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ
کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا (ہی) نہیں؟
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ
کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں.
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں بنائے).
وَهَدَيْنَـٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ
ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے.
فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ
سو اس سے نہ ہو سکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا.
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ
اور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟.
فَكُّ رَقَبَةٍ
کسی گردن (غلام ،لونڈی) کو آزاد کرنا.
أَوْ إِطْعَـٰمٌ فِى يَوْمٍ ذِى مَسْغَبَةٍ
یا بھوک والے دن کھانا کھلانا.
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
کسی رشتہ دار یتیم کو.
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
یا خاکسار مسکین کو.
ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ
پھر ان لوگوں میں سے ہو جاتا جو ایمان لاتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں.
أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ
یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے).
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا هُمْ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں.
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌۢ
انہی پر آگ ہوگی جو چاروں طرف سے گھیری ہوئی ہوگی.
شروع سے آخر تک سنیں · البلد
0:00