الهمزة
سورہ الهمزة قرآنِ کریم کی ۱۰۴ویں سورت ہے اور اس میں ۹ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔
عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy
وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۥ
بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے والا غیبت کرنے والا ہو.
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ
وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.
كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ
ہرگز نہیں یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ
اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟
نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ
ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ
وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی.
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ
فِى عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍۭ
وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی.
شروع سے آخر تک سنیں · الهمزة
0:00