الكافرون

۱۰۹ · ۶ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۱۸

سورہ الكافرون قرآنِ کریم کی ۱۰۹ویں سورت ہے اور اس میں ۶ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْكَـٰفِرُونَ

آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو!

لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ

نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو.

وَلَآ أَنتُمْ عَـٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ

نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں.

وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ

اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو.

وَلَآ أَنتُمْ عَـٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ

اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.

لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِىَ دِينِ

تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے.

الكوثرالنصر

شروع سے آخر تک سنیں · الكافرون

0:00