المسد

۱۱۱ · ۵ آیات · مکی · ترتیبِ نزول ۶

سورہ المسد قرآنِ کریم کی ۱۱۱ویں سورت ہے اور اس میں ۵ آیات ہیں؛ یہ مکی ہے۔ اس صفحے پر عربی متن، اردو ترجمہ اور ہر آیت کی عربی تلاوت موجود ہے۔

عربی متن: Tanzil Uthmaniترجمہ: Muhammad Junagarhiتلاوت: Mishary Râshid el-Afasy

تَبَّتْ يَدَآ أَبِى لَهَبٍ وَتَبَّ

ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا.

مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ

نہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی.

سَيَصْلَىٰ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ

وه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا.

وَٱمْرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلْحَطَبِ

اور اس کی بیوی بھی (جائے گی،) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے.

فِى جِيدِهَا حَبْلٌ مِّن مَّسَدٍۭ

اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی.

النصرالإخلاص

شروع سے آخر تک سنیں · المسد

0:00